ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

کبریٰ خان نے ’بھوت‘ دیکھ لیا

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان نے انکشاف کیا کہ شوٹنگ کے دوران کمرے میں بھوت دیکھا تھا۔

عید کے روز اداکارہ کبریٰ خان نے نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں شرکت کی اور نجی زندگی سمیت شوبز سے متعلق کھل کر گفتگو کی۔

کبریٰ خان نے بتایا کہ نیلم ویلی میں شوٹنگ کے دوران وہ کمرے میں ٹھہرے ہوئی تھیں۔

- Advertisement -

اداکارہ نے بتایا کہ وہ رات کے ساڑھے تین بجے کے قریب موبائل فون پر ویڈیو دیکھ رہی تھیں کہ اچانک کچن میں سے کسی نے دیکھا۔

کبریٰ خان نے بتایا کہ میں نے دیکھا کہ کسی کا سر باہر نکلا ہے لیکن میرے اندر اتنی ہمت نہیں تھی کہ میں اس سے آنکھیں ملاؤں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ویڈیو بن کرکے سورہ رحمن لگائی اور کرسی پر بیٹھی رہی، جب تک فجر نہیں ہوئی وہ وہیں موجود رہا۔

اداکارہ نے کہا کہ جب فجر ہوگئی تو وہ سر غائب ہوگیا۔

کبریٰ خان نے کہا کہ اگلے دن کسی نے بتایا کہ آپ کے کمرے کے ساتھ میں قبرستان ہے پھر میں نے ان سے کہا کہ پھر آپ نے مجھے یہاں کیوں ٹھہرایا۔

انہوں نے بتایا کہ دوسرے دن کوئی اور اسی کمرے میں ٹھہرا تو وہی ان کے سینے پر چڑھ گیا اور ان کو اٹھا کر کمرے سے اٹھا کر باہر پھینک دیا تھا۔

کبریٰ خان نے بتایا کہ میں جب بھی کہیں نئی جگہ جاتی ہوں تو آیت الکرسی پڑھ لیتی ہیں اور وہاں یہ بھی کہتی ہوں کہ میں آپ کو کوئی نقصان نہیں پہنچاؤں گی لہٰذا مجھے بھی کچھ نہیں کرنا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں