تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کلبھوشن کا والدہ اوراہلیہ کے سامنے پاکستان میں جاسوسی اور دہشتگردکارروائیوں میں ملوث ہونے کا اعتراف

اسلام آباد: بھارت کے واویلا مچانے کے باوجود کلبھوشن یادیو نے سچائی اگل دی اور والدہ اوراہلیہ سے ملاقات میں بھارتی جاسوس ہونے اورپاکستان میں دہشتگردی کرنے کا اعتراف کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے جھوٹے پروپیگنڈے کو خود کلبھوشن یادیو نے بے نقاب کردیا، پچیس دسمبر کی ملاقات پر بھارتی اخبار کی رپورٹ میں اہم انکشافات کیا ہے کہ کلبھوشن نےوالدہ اوراہلیہ سےملاقات میں جاسوسی اورپاکستان میں دہشتگردکارروائیوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔

کلبھوشن کی والدہ نے حقیقت پر پردہ ڈالنے کے لئے بیٹے سے پوچھا تم تو ایران میں کاروبار کر رہے تھے، تم یہ سب کیوں کہہ رہے ہو،،جس پر کلبھوشن نے جواب دیا نہیں سچ وہی ہے جس کا میں نے اعتراف کیا۔

دوسری جانب سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ نریش اگروال نے کہا پاکستان کلبھوشن کو دہشتگرد کہتا ہے اس لئے اس کا کلبھوشن سے سلوک جائز ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان کےخیرسگالی اقدام کےباوجود بھارتی میڈیا اورحکومت زہراگلنے میں مصروف ہے جبکہ کلبھوشن کا ملاقات میں پھردہشتگردی کا اعتراف مودی سرکاراورمیڈیا کے لئے طمانچہ ہے۔


مزید پڑھیں :  بھارتی دہشت گردکلبھوشن کی اہلیہ اوروالدہ سےملاقات


یاد رہے کہ رہے کہ 25 دسمبر کو پاکستان نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر  بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی ان کی اہلیہ چیتنا اور والدہ آونتی  سے ملاقات کروائی تھی، جو تقریباً 40 منٹ تک جاری رہی تھی۔

ملاقات میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرجےپی سنگھ بھی موجودتھے جبکہ پاکستان کی جانب سے ڈاکٹرفاریہ بگٹی ملاقات میں موجود تھیں۔

دوسری جانب کلبھوشن یادیو کی اہلیہ کے جوتوں میں میٹل چپ ہونے کی تحقیقات جاری ہے، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ جوتوں میں میٹل ہونے کی وجہ سے اہلیہ کلبھوشن یادیو چیتنا یادیو کے جوتے تحویل میں لے کر انہیں دوسرے جوتے دے دیے گئے تھے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ کلبھوشن کی اہلیہ کے جوتوں کو فرانزک لیب بھیجوا دیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ کلبھوشن یادیو اس وقت پاکستان میں قید ہے، بھارتی دہشتگرد کو بلوچستان سے گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد اس نے پاکستان میں دہشتگرد کارروائیاں کرنے کا اعتراف کیا تھا۔

پاکستان کی فوجی عدالت نےکلبھوشن کوپھانسی کی سزاسنا رکھی ہے، جس پر بھارت نے دس مئی کو عالمی عدالتِ انصاف کا دروازہ کھٹکھٹایا اور سزائے موت پر عملدرآمد روکنے کی درخواست دائر کی تھی۔

جس کے بعد عالمی عدالتِ انصاف نے کلبھوشن کیس میں اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان بھارت کو کلبھوشن تک قونصلر رسائی دے‘ اور امید ہے کہ پاکستان عالمی عدالت کا مکمل فیصلہ آنے تک کلبھوشن کو سزا نہیں دی جائے گی۔

ستمبر 2017 میں بھارت نےعالمی عدالت میں کلبھوشن کیس پر تحریری جواب داخل کیا جبکہ پاکستان نے دسمبر 2017 کوجوابی دعوی میں بھارتی الزامات کومسترد کردیا تھا۔

کلبھوشن کیس کی سماعت آئی سی جے میں اب جنوری 2018 میں ہونے کا امکان ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

 

Comments

- Advertisement -