تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

برصغیر کے عظیم جانباز پر بنائی جانے والی فلم ریلیز سے پہلے ہی 100 کروڑ کلب میں‌ شامل

ممبئی: برصغیر کے عظیم مسلم ہیرو کی بہادری پر بنائی جانے والی فلم  ریلیز سے پہلے ہی  100 کروڑ کلب میں شامل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کوزی کوڈ واقعے اور اُس کے مرکزی کردار محمد علی عرف کنجلی مرکر کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم کو ’Marakkar: Lion of the Arabian Sea‘ کا نام دیا گیا ہے۔

اس فلم کی کہانی کوزی کوڈ پر مبنی ہے،  جس میں محمد علی عرف کنجلی کی بہادری اور شجاعت کو دکھایا گیا ہے۔

کوزی کوڈ واقعہ

سنہ 1498 میں جب اسپین نے بھارت کے جنوبی علاقوں پر قبضے کا خواب دیکھا تو واسکو ڈی گاما ایک چھوٹی سی کشتی میں سفر کر کے کوزی کوڈ کے ساحل پہنچے،  محمد علی نے بہادری سے واسکو کا مقابلہ کیا اور اپنے ملک کا بھرپور دفاع کر کے ہندوستان کو فتح سے ہم کنار کرایا تھا۔ فلم میں اُن کی جانبازی، حب الوطنی اور جذبہ شہادت کو اجاگر کیا گیا ہے۔

اس فلم میں مرکر کا کردار  سپر اسٹار موہن لال اس فلم کے مرکزی ہیرو ہیں جبکہ کاسٹ میں بالی ووڈ اداکار سنیل شیٹھی سمیت دیگر اہم اداکار شامل ہیں۔ یہ فلم جمعرات 2 دسمبر کو سینما گھروں میں صرف ہندی سمیت دیگر زبانوں میں ریلیز ہوئی۔

فلم پرڈیوسر درشن کے مطابق فلم کی ریلیز ہونے سے قبل 100 کروڑ روپے کی ایڈوانس بکنگ ہوچکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملیالم، تامل، تلگو، کنڑ زبانوں میں بھی ریلیز کی جائے گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Suniel Shetty (@suniel.shetty)

فلم مرکّر کا ٹریلر منگل کو ریلیز کیا گیا تھا جبکہ موہن لال نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ اس کا پوسٹر بھی شیئر کیا تھا۔

فلم نقادوں کے مطابق ’Marakkar: Lion of the Arabian Sea‘ بھارتی تاریخ کی وہ واحد فلم ہے، جو ریلیز سے قبل ہی 100 کروڑ کلب میں شامل ہوچکی ہے۔

Comments

- Advertisement -