ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

کویت: سنگین جرم میں ملوث 159 غیرملکی تارکین وطن گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کویت کی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کئے گئے سخت احکامات کے بعد سوشل میڈیا اور مساج پارلرز کی آڑ میں جسم فروشی میں ملوث ہونے پر 49 مقدمات میں 159 غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فوجداری تحقیقات کے جنرل ڈیپارٹمنٹ نے اپنے محکمہ برائے عوامی اخلاقیات کے تحفظ کے ذریعے، احمدی اور فروانیہ گورنریٹس کے تحقیقاتی محکموں کے ساتھ جسم فروشی میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کے لیے تعاون کیا۔

فوجداری تحقیقات کے جنرل ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سالمیہ، مھبولہ، حولی، سلویٰ اور فروانیہ میں غیر اخلاقی سرگرمیوں کو فروغ دینے والے مساج سینٹرزپر چھاپے مارے گئے۔

- Advertisement -

یہ آپریشن عوامی اخلاقیات کو برقرار رکھنے اور مختلف علاقوں میں غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کے لیے حکام کی لگن کی عکاسی کرتا ہے۔ گرفتار افراد کو متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے، جہاں ان کے خلاف ضروری قانونی اقدامات کیے جائیں گے۔

دوسری جانب وزارت داخلہ نے 226 غیر ملکیوں کو مختلف مقامات سے رہائشی اقامہ اور لیبر قوانین کی خلاف ورزی پر حراست میں لے لیا ہے۔ جبکہ ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

اس کے علاوہ سیکورٹی اداروں نے السالمی کے مضافاتی علاقے میں ایک نا معلوم شخص کو جعلی پولیس افسر بن کے لوگوں کو لوٹنے سمیت متعدد مقدمات کے سلسلے میں گرفتار کیا ہے۔

حماس نے 13 اور اسرائیل نے مزید 39 قیدیوں کو رہا کر دیا

ملزم نے پولیس افسران پر تیز دھار ہتھیار سے وار کرنے کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی، لیکن اس پر قابو پالیا گیا، اسے ہتھکڑیاں لگا کر پولیس اسٹیشن لے جایا گیا، اور پھر پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں