تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

کویت کے ولی عہد نے پارلیمنٹ تحلیل کردی

کویت سٹی: کویت کے ولی عہد شیخ مشال الاحمد الصباح نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرکے جلد الیکشن کرانے کا اعلان کردیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق کویتی ولی عہد نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امیر کویت امیر شیخ نواف الاحمد نے پارلیمنٹ تحلیل کرنے اور نئے انتخابات کروانے کا فیصلہ کیا ہے، ولی عہد نے کہا کہ شاہی خاندان پارلیمانی روایات کا احترام کرتا ہے تاہم ملک میں جاری سیاسی بحران کے خاتمے کے لیے یہ قدم ناگزیر تھا۔

انہوں نے کہا کہ عوام سیاسی منظر نامے کو درست کرنے کا حتمی فیصلہ عوام خود کریں اور اپنی صحیح نمائندگی کرنے والوں کو منتخب کریں۔

خیال رہے کہ کویتی کابینہ نے دو ماہ قبل پارلیمنٹ سے اختلافات کے باعث استعفیٰ دیدیا تھا اور ملک میں نئے انتخابات کے لیے دیگر ارکان کے ساتھ مل کر مہم بھی چلائی تھی۔

Comments

- Advertisement -