تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

اہم خلیجی ملک میں بینک سے رقم منتقلی پر فیس عائد

کویت کے مرکزی بینک نے انٹرنیٹ اور موبائل فون کے ذریعے اندرون ملک و بیرون ملک رقوم ٹرانسفر کرنے پر فیس عائد کردی ہے۔

کویتی میڈیا کے مطابق مقامی بینکوں نے انٹرنیٹ اور موبائل فون کے ذریعے مقامی اور بین الاقوامی رقم کی منتقلی کے لیے فیس وصول کرنے کا اعلان کردیا ہے، بینکوں کو کہنا ہے کہ صارفین کو مقامی منتقلی کے لیے 1 دینار جبکہ بین الاقوامی منتقلی کے لیے 6 دینار ادا کرنا ہوگی۔

بینکوں کی جانب سے صارفین کو ایس ایم ایس کے ذریعے فیس عائد کرنے کی شرط سے آگاہ کردیا گیا ہے، جس کا اطلاق یکم جون سے ہوگا۔

غیر سرکاری بینکنگ اعداد و شمار کے مطابق کویت میں سالانہ تقریباً 2.5 ملین افراد ایک بینک سے دوسرے بینک میں الیکٹرانک ٹرانسفر کرتے ہیں، جس کے باعث حکام کو امید ہے کہ اس فیس سے بینکوں کو سالانہ تقریباً 2.5 ملین دینار کی اضافی آمدنی ہوگی۔

خیال رہے کہ 28 مارچ کو ہونے والے مرکزی بینک کے اجلاس میں بینک حکام نے بینکنگ ٹرانزیکشنز پر چارجز لاگو کرنے پر اتفاق کیا تھا، جس کے نفاذ کیلئے آخری تاریخ 5 جون 2022 رکھی گئی تھی، حکام کا کہنا تھا کہ کوئی بینک اس تاریخ سے پہلے بھی فیس کا اطلاق کر سکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -