تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کویت : ٹوٹی سڑکوں کو ٹھیک کروانے کا آسان طریقہ

کویت سٹی : کویتی وزارت عامہ نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران متعدد سڑکوں کی مرمت کا کام کیا گیا ہے جس کی333 شکایات عوام کی جانب سے درج کرائی گئی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق کویت کی وزارت عامہ نے سڑکوں اور نیٹ ورک اصلاحات سے متعلق شکایات کی رپورٹ جاری کی ہے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ5روز کے دوارن شعبہ انجینئرنگ کے ورکس ایمرجنسی ہاٹ لائن کو333 شکایات موصول ہوئیں۔

وزارت عامہ کے مطابق رواں ماہ کی 9سے 13تاریخ تک ملک کے 6گورنریٹس میں شکایات ٹیلی فون اور واٹس ایپ کے ذریعے درج کرائی گئیں جس پر سڑکوں کی بحالی کا کام کیا گیا۔

وزارت کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق اس عرصے کے دوران مکمل کی گئی شکایات کی تعداد226تھی ترقیاتی کاموں کی شکایات 70تک تھی۔

متعلقہ وزارت نے ہاٹ لائن نمبر150پر براہ راست اور ٹیلیفون نمبر93333150 پر پورٹوں اور واٹس ایپ کے ذریعے 24گھنٹوں میں ملنے والی کویت کے شہریوں کی تمام شکایات کا فوری ازالہ کیا۔

کویت کی وزارت عامہ کی جانب سے بتایا گیاہے کہ جیسے شکایت یا کوئی رپورٹ موصول ہوتی ہے تو اس پر عمل درآمد کیلئے خود کار الیکٹرانک نظام کام کرنے لگتا ہے اور تمام فائلیں فوری طور پر متعلقہ عملے کو منتقل کردی جاتی ہیں۔

شکایت ملنے کے بعد مذکورہ ٹیمیں اپنے کام میں لگ جاتی ہیں اور اسے مکمل کرکے اس کی تکمیل سے متعلق رپورٹ وزارت کے متعلقہ شعبے کو بھجوا دی جاتی ہے۔

Comments

- Advertisement -