منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

کویت کے امیر کا آپریشن، اہم خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کویت سٹی: کویت کی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ امیر شیخ صباح الاحمد الصباح کا اتوار کے روز آپریشن ہوا جو کامیاب رہا۔

کویت کے امیر کے دفتر اور سرکاری میڈیا رپورٹ کے مطابق کویت کے امیر کو ہفتے کے روز طبی معائنے کے لیے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں آج ڈاکٹرز نے اُن کا کامیاب آپریشن کیا۔

سرکاری نیوز ایجنسی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ امیر شیخ صباح الاحمد کا آپریشن کس نوعیت کا تھا البتہ اس بات کی تصدیق کی گئی کہ اُن کی طبیعت پہلے سے بہت بہتر ہے۔

مزید پڑھیں: کویت کے امیر کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

رپورٹ کے مطابق کویت کے امیر نے اسپتال منتقل ہونے کے قبل ولی عہد شیخ نواف الاحمد الصباح کو قائم مقام حکمران نامزد بھی کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس اگست میں شیخ صباح کو امریکا کے ایک اسپتال میں طبیعت ناسازی کے بعد داخل کرایا گیا تھا، وہ کئی مہینوں تک امریکا میں ہی زیر علاج رہے اور پھر اکتوبر میں وہ وطن واپس پہنچے تھے۔

کویت کے مرکزی بینک کے گورنر نے ہفتے کے روز امیر شیخ کی اسپتال منتقلی کے بعد بیان جاری کیا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ ’شیخ صباح کی طبیعت ناسازی کی خبر نے دینار کی طاقت اور استحکام کو بھی متاثر کیا’۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں