تازہ ترین

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

مکان میں خوفناک آتشزدگی، 8 سگے بھائی جھلس کر ہلاک

کویت سٹی : مکان میں ہولناک آتشزدگی نے 8 بچوں کو لقمہ اجل بنا دیا، مرنے والے تمام بچے سگے بھائی تھے جن کی عمریں 8 سے 14 برس کے درمیان تھی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست کویت کی صباح سٹی میں واقع ایک رہائشی عمارت میں آتشزدگی کا خوفناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 8 سگے بھائی جل کر ہلاک ہوگئے جبکہ ریسکیو اہلکاروں نے 5 بچوں کو بچالیا۔

محکمہ شہری دفاع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آگ اتوار کی صبح بھڑکی تھی اور واقعے کے وقت گھر میں دو ملازمائیں موجود تھی جن میں سے ایک کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے سب سے بڑے بچے کی عمر 14 جبکہ سب چھوٹے بچے کی عمر 8 برس ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ آگ تخریب کاری کا نتیجہ ہے، زیر حراست خادمہ نے دوران تفتیش بتایا کہ مفرور خادمہ صوفے میں آگ لگاکر فرار ہوگئی تھی۔

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق بچائے جانے والے پانچ بچے اسپتال میں زیر علاج ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے۔ محکمہ شہری دفاع کا کہنا ہے کہ بچوں کی حالت گھر میں دھواں بھرنے کے باعث خراب ہوئی تھی۔

Comments

- Advertisement -