جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

کویت کا گھریلو ملازمین سے متعلق اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کویت سٹی: کویت نے ایشیائی ممالک سے آنے والے گھریلو ملازمین کے لئے ٹکٹوں کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق کویت نے بھارت، سری لنکا، نیپال، بنگلہ دیش سمیت دیگر ممالک سے آنے والے گھریلو ملازمین کی ٹکٹوں کی قیمتوں کا تعین کردیا ہے۔

ڈائریکٹریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن ، کویت ایئر ویز اور جزیرا ایئر ویز کی انتظامیہ کے درمیان ہونے والی میٹنگز میں طے کیا گیا کہ وہ کویتی شہری جو اپنے گھریلو کارکنان کی واپسی چاہتے ہیں، ان کے لئے پیکج کی لاگت کو کم کرنے کے لئے ٹکٹ ، پی سی آر ٹیسٹ، قرنطینہ سینٹرز کی قیمت فی کس ساڑھے تین سو دینار مقرر کی گئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹکٹ کی طے شدہ قیمت بھارت سے آنے والوں کے لئے 110 دینار، سری لنکا، نیپال اور بنگلہ دیش سے آنے والوں کے لئے 145 دینار، فلپائن سے واپس آنے والوں کے لئے 200 دینار ہوگی اس کے ساتھ حکام نے واضح کیا کہ دبئی سے واپس آنے والے گھریلو ملازمین 170 دینار اضافی ادا کرینگے اور اس کی مجموعی قیمت 400 دینار ہوگی۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں:  کویت: قرنطینہ پیکجز کیا ہوں گے؟

واضح رہے کہ کویت میں غیر معمولی صورت حال کے باعث گھریلو ملازمین کی ٹکٹوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، توقع کی جارہی ہے کہ اس فیصلے کے بعد اسی ہزار کے قریب گھریلو ملازمین استفادہ حاصل کرینگے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں