تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

‘رہائی کے بدلے جاسوسی نہیں کروں گی’ ڈاکٹر کیلی مور

تہران : ایرانی جیل میں قید میلبرن یونیورسٹی کی خاتون پروفیسر نے رہائی کے بدلے جاسوسی کی پیشکش مسترد کردی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی نژاد آسٹریلین ڈاکٹر کیلی مور گلبرٹ مشرق وسطیٰ امور کی ماہر ہونے کے ساتھ ساتھ میلبورن یونیورسٹی میں اسلامی علوم کی پروفیسر بھی ہیں۔

پروفیسر کیلی مور گلبرٹ سنہ 2018 سے تہران کے شمال میں واقع اوین جیل میں جاسوسی کے الزام میں دس برس قید کی سزا کاٹ رہی ہیں۔

کیلی مور نے جیل حکام کو ایک خط لکھا تھا جو خفیہ طریقے سے برطانوی اخبار تک پہنچا اور انہوں نے اسے اخبار میں شائع کر دیا۔

پروفیسر نے خط میں اپنے کیس مینجرکو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں جاسوس نہیں تھی اور میں نے کبھی بھی کسی ملک یا تنظیم کے لیے جاسوسی نہیں کی اور نہ ہی مجھے جاسوسی کرنے میں کوئی دلچسپی ہے۔

میرے اس خط کو پاسداران انقلاب کی انٹیلی جنس برانچ کی طرف سے جاسوسی کرنے کی پیش کش کے جواب میں قطعی طور پر انکار سمجھا جائے۔

انہوں نے اپنے خط میں مزید کہا کہ میں ایران کی قید سے نکل کر ایک آزاد عورت بن کر ایک آزاد زندگی گزارنا چاہتی ہوں، میں دھونس اور دھمکیوں کے سائے میں زندگی بسر نہیں کرنا چاہتی۔

Comments

- Advertisement -