اشتہار

نیند مکمل کریں اور خطرناک دماغی بیماریوں سے بچیں

اشتہار

حیرت انگیز

گہری نیند کی کمی یا ناقص نیند سے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ نئی تحقیق نے خطرے کی گھنٹی بجادی۔

ایسے افراد جنہیں نیند کی کمی کی شکایت ہے اور وہ گہری نیند لینے سے قاصر ہیں، ایک مطالعہ سے پتہ چلا ہے کہ گہری نیند کی کمی کی وجہ دماغی فالج اور الزائمر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

تاہم تحقیق میں یہ واضح نہیں ہے کہ دماغ میں یہ تبدیلیاں نیند کی کمی کی وجہ سے ہوتی ہیں یا نیند کی کمی دماغ میں ہونے والی تبدیلیوں کی وجہ سے ہوتی ہے۔ یہ صرف دونوں کے درمیان تعلق کو ظاہر کرتا ہے۔

- Advertisement -

تحقیق میں بتایا گیا کہ ہلکی یا اعتدال نیند کی کمی والے لوگوں کے مقابلے میں شدید نیند کی کمی والے لوگوں میں سفید مادے کی شدت زیادہ تھی۔

امریکن اکیڈمی آف نیورولوجی اور مینیسوٹا میں میو کلینک کے رکن ڈیاگو زیڈ کاروالہو نے کہا کہ یہ بائیو مارکر ابتدائی دماغی امراض کے حساس اشارے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گہری نیند کی کمی اور سست رفتار نیند کی کمی بائیو مارکرز کے ساتھ منسلک ہے، یہ معلومات بہت اہم ہے کیونکہ دماغ میں ان تبدیلیوں کا کوئی علاج نہیں ہے، اس لیے ہمیں ان کو ہونے یا خراب ہونے سے روکنے کے طریقے تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں