تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

دو پالتو کتوں کی چوری، بہت بڑے انعام کی پیشکش

لاس اینجلس : امریکی گلوکارہ لیڈی گاکا کے دو پالتو کتے اغواء کرلیے گئے، مسلح افراد نے کتوں کو چہل قدمی کرانے والے شخص کو مبینہ طور پر گولی مار دی۔ گلوکارہ نے کتوں کی واپسی کے عوض پانچ لاکھ ڈالرانعام کی پیشکش کی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس اور گلوکارہ کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ لاس اینجلس میں ایک جھگڑے کے دوران ان کے فرانسیسی بل ڈوگز چوری ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔

گلوکارہ کے کتے اٹلی کے شہر روم میں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران چوری ہوئے۔ اس حوالے سے انہوں نے ذاتی طور پر کوئی موقف نہیں دیا۔

تاہم لاس اینجلس پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اس بات کی تصدیق بھی سامنے آئی ہے کہ بدھ کی شب ہالی ووڈ کے بونیٹا ایونیو پر30 سالہ شخص سے بندوق کی نوک پر دو فرانسیسی بل ڈاگ کتے چھین لیے گئے۔

پولیس نے بتایا کہ مذکورہ شخص جس کی شناخت متعدد میڈیا رپورٹ میں لیڈی گاگا کے کتے کی دیکھ بھال کرنے والے کے طور پر بتائی گئی ہے، واقعے کے دوران اس شخص کو نیم خودکار پستول سے گولی مار دی گئی ہے اور اس کی حالت تشویش ناک ہے۔

لیڈی گاگا نے اپنے اغوا شدہ دونوں کتوں ‘کوجی’ اور ‘گستاف’ کے بدلے میں پانچ لاکھ ڈالر کی پیش کش کی ہے۔ گاگا کے میڈیا ترجمان نے کہا کہ کتوں کو واپس لوٹانے والے شخص سے کسی طرح کا کوئی سوال پوچھا نہیں جائے گا۔

لیڈی گاگا کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ گلوکارہ نے سب سے درخواست کی ہے کہ جسے بھی کتے کے بارے میں پتہ چلے وہ ای میل کے ذریعے رابطہ کرے تاکہ انہیں ان کا پالتو کتا واپس مل سکے اور اس کے بدلے میں انعام وصول کر لے۔

Comments

- Advertisement -