تازہ ترین

بھائی سے تلخ کلامی پر لڑکی نے شنگھائی پُل سے چھلانگ لگادی

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں نوجوان لڑکی نے بھائی سے تلخ کلامی کے بعد پُل سے چھلانگ لگادی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے فیروز پور روڈ پر شنگھائی پل سے لڑکی نے خودکشی کی کوشش کی ہے، 20 سالہ لڑکی کو تشویش ناک حالت میں جنرل اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ لڑکی بھائی کے ساتھ موٹر سائیکل پر جا رہی تھی کہ کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی تو وہ پُل سے کود گئی۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ زخمی لڑکی کے اہلخانہ کے بیانات کی روشنی میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔

یہ پڑھیں: طالبہ کی خود کشی کی کوشش ، تیسری منزل سے چھلانگ لگادی

ادھر ڈیرہ غازی خان میں خاتون نے مبینہ طور پر گھریلو مسائل سے تنگ آ کر غازی گھاٹ پل سے دریائے سندھ میں چھلانگ لگادی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

 خاتون کو راہگیر نے بچانے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہا، دریائے سندھ میں خاتون کو تلاش کرنے کیلئے ریسکیو آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -