جمعرات, مئی 16, 2024
اشتہار

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پہلے، کراچی تیسرے نمبر پر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور کی فضائیں ایک بار پھر انتہائی مضر صحت ہوگئیں، دنیا بھر کے آلودہ شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر آگیا جبکہ کراچی تیسرے نمبر پر رہا۔

ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق پیر کو لاہور کی فضائیں انتہائی مضرصحت ریکارڈ رہی اسی باعث دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں پھر سے پہلے نمبر پر آگیا۔

لاہور  کا ایئر کوالٹی انڈیکس 412 ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ کراچی کا فضائی معیار بھی انتہائی خراب رہا، شہر قائد میں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 209 ریکارڈ کی گئی۔

- Advertisement -

دوسری جانب پاکستان کا پڑوسی ملک بھارت کا دارالحکومت دہلی آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ لاہور شہر میں صبح سویرے ہلکی دھند پڑی ہے جبکہ سردی میں اضافہ ہوا ہے، صبح سویرے درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج  بھی موسم خشک، صبح اور رات میں ٹھنڈی ہوائیں چلیں گی، شہر کا اس وقت موجودہ درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں