اشتہار

’لائسنس کے بغیر گاڑیاں چلانے والے کلنگ مشین ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور ہائیکورٹ نے لائسنس کے بغیر اور کم عمر گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاون اور  مقدمات درج کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیاء باجوہ نے ایک خاندان کے چھ افراد کی ہلاکت کے مقدمے میں کم عمر  ڈرائیور کے خلاف میں قتل کی دفعات شامل کرنے کے متعلق  درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے بغیر لائسنس گاڑیاں چلانے والوں کیخلاف فوری کارروائی  کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ لائسنس کے بغیر گاڑیاں چلانے والے کلنگ مشین ہیں، معاشرے کا کسی بھی سطح کا ڈرائیور ہو اسکو بغیر لائسنس گاڑی نہیں چلانے دی جائے۔

- Advertisement -

عدالت نے لائسنس کے بغیر سڑکوں پر گاڑیاں لانے سے روک دی، عدالت نے قرار دیا کہ اگر سڑکوں پر دس لاکھ گاڑیاں ہیں تو دو لاکھ لائسنس کیسے ہیں۔

عدالتی استفسار پر ایس پی نے بتایا کہ ڈیفنس واقعہ کے بعد 48 مقدمات درج کر کے موقع پر گرفتاریاں  کی گئیں،  ایس پی نے عدالت کے سوال پر بتایا کہ بچوں کو گاڑیاں دینے  موٹر وہیکل آرڈیننس کے سیکشن 102 کےتحت کارروائی کی جاتی ہے۔ 998 ایسے لوگوں کےخلاف مقدمات درج کئے گئے جن کے نام گاڑیاں ہیں۔

ایس پی نے بتایا کہ 73لاکھ گاڑیاں اور 13لاکھ لائسنس ہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہی بھی بتایا جائے جس کے نام گاڑی ہے اس کی کیا ذمہ داری بنتی ہے۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں