20.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

لاہور : پولیس پر حملوں میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پولیس پر حملوں میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم موٹرسائیکل پراپناہدف تلاش کرتا تھا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت لاہور میں پولیس پر حملوں میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

حکام کا کہنا تھا کہ مرکزی ملزم فیضان بھتہ چوک کےقریب الفلاح ٹاؤن سےگرفتار کیا گیا ، ملزم لاہورکے علاقے بادامی باغ کا رہائشی ہے۔

- Advertisement -

ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ ملزم موٹرسائیکل پراپناہدف تلاش کرتاتھا، ملزم کاہدف بغیراسلحہ باوردی پولیس اہلکار ہوتا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ملزم نےبرآمدسامان کاالزام اپنےبھائی پرڈالنےکی کوشش بھی کی ، ملزم سے30بورپستول،نائن ایم ایم کے 2پستول، دستانےاور پین کیمرہ برآمد ہوا ہے۔

اس سے قبل ملزم عثمان خراسانی کوڈیفنس کے علاقے سےگرفتارکیاگیا، گرفتارملزم اوراسکابھائی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔

پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد گرفتارملزم کوسی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں