ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

مبینہ پولیس مقابلے میں سابقہ بیوی سمیت 4 افراد کا قاتل مارا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: باغبانپورہ میں سابقہ بیوی سمیت 4 افراد کا قاتل مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور  کے علاقے باغبانپورہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں سابقہ بیوی سمیت 4 افراد کا قاتل مارا گیا۔

پولیس نے دعویٰ کیا کہ ملزم سلمان نے گزشتہ رات مدعی مقدمہ کےگھر کے باہر فائرنگ کی، پولیس کے پہنچنے پر ملزم  نے ساتھیوں کے ساتھ  اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔

- Advertisement -

پولیس نے کہا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں سلمان اپنے ہی ساتھیوں کی گولی لگنے سے ہلاک ہوا۔

رپورٹ کے مطابق ملزم سلمان نے چند روز قبل شادی ہال کے باہر فیصل آباد سے آئی فیملی کو قتل کیا تھا، قتل کیے جانے والوں میں ملزم کی سابقہ بیوی کرن اور دیگر سسرالی شامل تھے۔

فائرنگ کی زد میں آکر 2 خواتین زخمی بھی ہوئیں تھی، واردات کا مقدمہ قتل ، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں