تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

رمضان المبارک: لال شربت کو صحت بخش بنانے کا طریقہ، ویڈیو دیکھیں

اس برس بھی رمضان موسم گرما میں آیا ہے، اس گرمی میں اپنے آپ (خود) کو تروتازہ رکھنے کے لیے تقریباً ہر دوسرا شخص ترو تازہ رہنے کے لیے لال شربت استعمال کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ماہ صیام میں سورج کا پارہ چڑھنے کے بعد لوگ رمضان کی برکتوں کو سمیٹنے کے لیے روزہ رکھ رہے ہیں اور اُن کی کوشش ہے کہ خیروعافیت کے ساتھ پورے ماہ میں برکتیں سمیٹیں۔

سارا دن گرمی سے تھکے ہارے روزے دار جب افطار پر بیٹھتے ہیں تو اُن کی خواہش یہی ہوتی ہے کہ جسم میں سارا دن ہونے والی پانی کی کمی کو پورا کریں جس کے لیے دسترخوان پر مختلف مشروبات سجائے جاتے ہیں۔

حکیم عبدالباسط نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام مارننگ شو میں لال شربت کو صحت کے لیے مزید مفید بنانے کا طریقہ بتایا جس پر عمل کر کے گیس  اور ہاضمے کی  بیماری سے نجات حاصل کیا جاتا ہے۔

اجزا

ادرک دو انچ کا ٹکڑا

پودینے کی چالیس پتیاں

سونف ایک چائے کا چمچہ

طریقہ

ایک گلاس پانی میں تمام اجزا کو شامل اسے اچھی سے چولہے پر ابال لیں پھر  اس میں تمام اشیاء کو شامل کریں اور چھان کے کسی برتن میں علیحدہ کریں۔ اب اس میں حسب ذائقہ لال شربت شامل کریں اور پھر اسے ٹھنڈا کرنے کے لیے فریج میں رکھ دیں۔

بعد میں اسے نکالیں اور حسب ذائقہ استعمال کریں اس کے علاوہ افطار میں بنائے جانے والے شربت میں اگر اس پانی کو شامل کریں گے تو بھی وہ مشروب صحت کےلیے مفید ہوگا۔

Comments

- Advertisement -