اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

بنوں میں بارودی سرنگ کا دھماکا، پاک فوج کا جوان شہید

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: صوبہ کے پی کے ضلع بنوں میں دیسی ساختہ بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک جوان شہید ہوگیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بنوں کے علاقے جانی خیل میں ایک دیسی ساختہ بم کا دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں سپاہی گل شیر شہید ہوگئے، گل شیر کی عمر 24 سال اور ان کا تعلق ضلع خیبر سے تھا۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ کسی بھی دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

اس سے قبل رواں ماہ کی انیس تاریخ کو بھی ضلع خیبر کی تختہ بیگ پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے راکٹوں سے حملہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  ایرانی سرحد سے دہشت گردوں کا حملہ، پاک فوج کے 4 جوان شہید

حملے میں پولیس کے دو جوان شہید جبکہ تین زخمی ہوئے تھے پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور بھی ہلاک ہوا تھا ہلاک دہشتگرد خودکش بمبار تھا۔

سولہ جنوری کو بھی خیبر پختونخوا کے سربند پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی سردار حسین سمیت 3 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں