تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

فلسطین میں دنیا کا عجیب و غریب فرش

فلسطین میں دنیا کا ایک عجیب و غریب فرش تیار کیا گیا ہے، یہ ایک موزیک (Mosaic) فرش ہے جسے عوامی نمائش کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

مغربی کنارے پر واقع تاریخی شہر یریحو میں یہ فرش فلسطین کی حکومت نے تیار کیا ہے، یہ پچی کاری یا موزیک سے تیار کردہ دنیا کا سب سے بڑا فرش ہے۔

یہ قابل دید فرش آٹھویں صدی کی سلطنت بنو امیہ کے دور سے وابستہ ہشام محل کا ہے، جو 836 مربع میٹر ہے، اور اس کی مرمت میں کئی سال لگے۔

واضح رہے کہ پچی کاری یا موزیک کے لیے نہایت مہارت کے ساتھ خاص ترتیب میں مختلف پتھروں، ٹائلز یا شیشوں کو جوڑ کر نقش یا تصاویر بنائی جاتی ہیں۔

دنیا کے سب سے بڑے موزیک فرش کی تیاری کے لیے 50 لاکھ فلسطینی پتھروں سے نقش کاری کی گئی ہے، جن کا رنگ بھی منفرد نوعیت کا ہے۔

موزیک فرش پر متعدد ڈیزائن بنائے گئے ہیں، جس میں سے ایک میں شیر کو ہرن کا شکار کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جو جنگ کی علامت ہے، جب کہ ایک اور جگہ پر دو غزال کھڑے ہیں جو امن کی علامت ہے۔

اس کے علاوہ فرش پر موزیک کے ذریعے نازک پھول بوٹے اور دیگر ڈیزائن بھی بنے ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ کئی صدیوں بعد انیسویں صدی میں ہشام محل دریافت کیا گیا تھا، جب کہ 1930 کی دہائی میں یہاں موجود اس موزیک فرش کے بارے میں معلوم ہوا تھا۔

اس محل کی بحالی کا کام 5 سال قبل شروع ہوا تھا، جس کے لیے مالی معاونت جاپان کی طرف سے کی گئی تھی، مجموعی طور پر ہشام محل 150 ایکڑ کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔

Comments

- Advertisement -