تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

‘مری میں جاں بحق ہونے والا اے ایس آئی نوید اقبال آخری وقت تک مدد کیلئے پکارتا رہا’

اسلام آباد : مری میں جاں بحق اے ایس آئی نوید اقبال کا مرنے سے پہلے آخری پیغام میں مدد کیلئے پکارتے رہے اور کہا بہت زیادہ پریشان ہیں ، 18گھنٹے سے پھنسے ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شدید برفباری سے مری میں جاں بحق اے ایس آئی نوید اقبال کا آخری پیغام سامنے آگیا ، جس میں نوید اقبال مدد کیلئے ریسکیوآپریشن اور کرین بھجوانےکےلئے رابطے کرتے رہے۔

نوید اقبال نے کہا کہ 18گھنٹے سے پھنسے ہوئے ہیں، اللہ کرے جلد سسٹم چل پڑے تو سب ٹھیک ہوجائےگا، بہت زیادہ پریشان ہیں۔

خیال رہے شدید برفباری کے باعث مری میں پیش آنے سانحے میں اے ایس آئی نوید اقبال خاندان سمیت جاں بحق ہوگئے ، اےایس آئی نویداقبال اپنے بچوں، ہمشیرہ اور بھانجوں کے ہمراہ سفرکر رہے تھے۔

جاں بحق افراد میں اے ایس آئی نویداقبال اور ان کی ہمشیرہ ، 18سالہ بیٹی شفق، 14سالہ دعا،10سالہ اقرا،5سالہ احمد ، 2سالہ بھانجا اور 9سالہ بھتیجا شامل ہیں۔

پولیس کی ایمبولینسں مرحوم اے ایس آئی اور فیملی کی میتیں لینے مری روانہ کردی گئیں ہیں ، ٹیم کے ہمراہ تین ایمبولینسز بھجوائی گئی ہیں اور اسلام آباد لانے کے بعد میتوں کوآبائی علاقے چکوال منتقل کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -