اشتہار

سدھو موسے والا کے قتل میں ملوث آخری ملزم بھی پکڑا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

چنڈی گڑھ: پنجاب پولیس نے آنجہانی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل میں ملوث آخری ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس سے قبل پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کیا تھا جبکہ دو پولیس کے ساتھ مقابلے میں ہلاک ہوگئے تھے۔ چھتے اور آخری ملزم کی شناخت دیپک کے نام سے ہوئی جسے اس کے دو دوستوں کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کو مغربی بنگال اور نیپال کی سرحد کے قریب سے ایک خفیہ آپریشن کے دوران پکڑا گیا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ سدھو موسے والا کانگریس کے رہنما بھی تھے۔ انہیں رواں سال 29 مئی کو ریاست پنجاب کے شہر منسا میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

دوسری جانب منسا پولیس نے سدھو موسے والا کے والد کو دھمکی آمیز ای میل بھیجنے والے ملزم کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم کی شناخت ماہی پل کے نام سے ہوئی ہے۔

ملزم نے سدھو موسے والا کے قتل کے ماسٹر مائنڈ لارنس بشنوئی کے نام سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بنا رکھے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں