اشتہار

جو بھی نظام کے خلاف ہوا اس کا حال بھٹو اور بے نظیر جیسا ہوا، لطیف کھوسہ

اشتہار

حیرت انگیز

ممتاز قانون دان لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ جس نے بھی نظام کیخلاف مزاحمت کی ان کا حال بھٹو یا بےنظیرجیسا ہوا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے سینیر سیاستدان لطیف کھوسہ نے نو مئی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نو مئی کے واقعات پرقومی سطح پرانکوائری ہونی چاہیے، تحقیقات کرائی جائیں کہ کہیں یہ پی ٹی آئی کو کالعدم قراردینےکی سازش تو نہیں۔

لطیف کھوسہ نے انتہائی اہم نقطہ اٹھایا کہ کورکمانڈرہاؤس میں چڑیا پرنہیں مارسکتی، مظاہرین وہاں کیسے پہنچ گئے؟ یہاں تو ناکے لگے رہتے ہیں، لوگ وہاں کیسےپہنچے؟، پنجاب کے نگراں وزیر اطلاعات عامر میرکہتےہیں کہ آئی جی کوکہاتھا کہ مداخلت نہیں کرنی،بتایا جائے کہ آئی جی کوکیوں روکاگیا؟۔

- Advertisement -

ممتاز قانون دان کا کہنا تھا کہ اس وقت دو تہائی پاکستان آئینی طور پرغیرفعال ہے، پنجاب کی نگراں حکومت کا وجود اس وقت آئینی نہیں ہے، خیبرپختونخوا کی نگراں حکومت کاوجود بھی غیرآئینی ہے، سپریم کورٹ نے14مئی کوالیکشن کرانےکاحکم دیاتھا مگر الیکشن کمیشن اور نگراں حکومتوں نےالیکشن کی طرف ایک قدم نہیں اٹھایا۔

انہوں نے کہا کہ جس نےبھی نظام کیخلاف مزاحمت کی ان کاحال بھٹویابےنظیرجیساہواہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں