ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

’نواز شریف کی تاحیات نا اہلی ختم، الیکشن لڑ سکیں گے‘

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد نواز شریف کی تاحیات نا اہلی ختم ہوگئی ہے وہ اور جہانگیر ترین الیکشن میں حصہ لینے کے اہل ہوچکے ہیں۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ایک نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد نواز شریف کی تاحیات نا اہلی ختم ہوگئی ہے۔ وہ اور جہانگیر ترین اب الیکشن میں حصہ لینے کے اہل ہوچکے ہیں۔

اعظم تارڑ نے کہا کہ آئین میں کہیں بھی نا اہلی 5 سال سے زیادہ نہیں ہے۔ آج کے قانون کے بعد کوئی شخص تا حیات نااہل نہیں رہ سکتا، اب کسی بھی شخص کی نا اہلی 5 سال کیلیے ہو گی۔ آج کسی کو لگ رہا ہے کہ وہ ان ترامیم کا بینفشری ہے تو کل کوئی اور ہو گا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ قانون بنانا اور اس میں ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا آئینی اختیار ہے۔ پارلیمنٹ کے علاوہ کوئی دوسرا یہ اختیار استعمال نہیں کر سکتا۔ اتحادی حکومت میں کوئی فیصلہ مشاورت کے بغیر نہیں ہوتا۔ نیب ترامیم کی تجویز کابینہ سے پہلے اتحادی قائدین کے سامنے رکھی گئیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں