تازہ ترین

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

بطور ثبوت پیش کردہ بندوق سے خاتون وکیل ہلاک

جوہانسبرگ : جنوبی افریقہ میں دوران سماعت خاتون وکیل حادثاتی طور پر چلنے والی گولی کا شکار ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ کے صوبے کوازولو نیٹل کی عدالت میں ایک کیس کی سماعت کے دوران معروف خاتون وکیل گولی لگنے سے اس وقت ہلاک ہوگئی جب ثبوت کے طور پر پیش کردہ بندوق سے گولی چلی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ خاتون نے عدالت میں لوڈڈ شاٹ گن بطور ثبوت پیش کی تھی جو ان کے ہاتھ سے گر گئی اور اس سے گولی چل گئی جو خاتون کے کولہے میں لگی۔

حکام نے زخمی وکیل کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا تاہم 51 سالہ خاتون اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی ہلاک ہوئی جس کی وجہ خون کے زیادہ اخراج کو قرار دیا جارہا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق یہ ہتھیار گھریلو ڈکیتی میں استعمال ہوا تھا جسے خاتون وکیل نے بطور ثبوت پیش کیا گیا تھا جس کی گولی ایڈیلیڈ فریرا کے بائیں کولہے میں لگی۔

پولیس اس واقعے کے مختلف پہلوؤں پر بھی غور کررہی ہے تاکہ کسی سازش کو بے نقاب کیا جاسکے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پولیس نے اس ضمن میں مزید تفصیلات دینے سے انکار کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ایک حساس معاملہ ہے۔

اس واقعے کے بعد پورے شہر میں ان کی موت کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اور بڑے پیمانے پر لوگوں نے اپنے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے کیونکہ وہ بہت سینئر اور مشہور وکیل تھیں۔

Comments

- Advertisement -