اشتہار

سندھ میں حلقہ بندیاں، الیکشن کمیشن کوانتخابات ملتوی کرنے کا اختیار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ کے آٹھ اضلاع میں دوبارہ حلقہ بندیوں کے سندھ ہائی کورٹ کےفیصلےکیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائرکردی گئی۔ سماعت کے بعد سپریم کورٹ نے مذکورہ حلقوں میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرانےیا نہ کرانے کا اختیار الیکشن کمیشن کو دیدیا ہے

تفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ کل سندھ کےچودہ اضلاع میں ہو رہا ہے، تاہم حلقہ بندیوں کا مسئلہ پھرپیدا ہو گیا۔

سندھ کے آٹھ اضلاع میں دوبارہ حلقہ بندیوں کے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

- Advertisement -

انتخابات سے صرف ایک دن پہلے الیکشن کمیشن نےمنیر پراچہ ایڈووکیٹ کے ذریعے عدالت عظمیٰ میں درخواست دائر کی ہے جس میں مؤقف اختیارکیا گیا ہےکہ عدالت عالیہ نےسندھ کے آٹھ اضلاع کی حلقہ بندیوں کو کالعدم قرار دیا ہےجبکہ ان اضلاع میں کل الیکشن ہیں۔

اتنی جلدی دوبارہ حلقہ بندیاں نہیں ہو سکتیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ دوبارہ حلقہ بندیوں کی صورت میں کاغذات نامزدگی کی وصولی اوربیلٹ پیپرزکی پرنٹنگ دوبارہ ہوگی۔ عدالت عظمٰی نےدرخواست سماعت کیلئےمنظورکرلی ہے.

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سپریم کورٹ نے سندھ کے 8 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا اختیار الیکشن کمیشن کو دیدیا ہے اور کہا ہے کہ حلقہ بندیوں سے متعلق فیصلہ بھی الیکشن کمیشن خود کرے۔

سندھ ہائیکورٹ کا 24 گھنٹوں میں دوبارہ حلقہ بندیاں کرانے کا فیصلہ الیکشن کمیشن کی راہ میں حائل نہیں ہو گا۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن کا اجلاس تاحال جاری ہے

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں