اشتہار

کاروباری لیڈرز کا سمٹ، ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کا عزم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر شیری رحمٰن نے کاروباری لیڈرز کے سالانہ بزنس سمٹ میں شرکت کی اور ماحولیاتی استحکام کی ضرورت پر زور دیا، سابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ حکومت اسکل بیسڈ تعلیم کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں لیڈرز ان اسلام آباد بزنس سمٹ کا چھٹا ایڈیشن منعقد ہوا۔

تقریب میں وفاقی وزیر کلائمٹ چینج شیری رحمٰن، وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر خان، سابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور سابق وزیر مملکت و چیئرمین انویسٹمنٹ بورڈ اظفر احسن سمیت بزنس کمیونٹی کے معتبر ناموں نے شرکت کی۔

- Advertisement -

کانفرنس کا مقصد کاروباری اطوار کا از سر نو تجزیہ کرنا، اس شعبے میں رائج نظریات کا نئے سرے سے جائزہ لینا، حکمت عملیوں پر نظر ثانی کرنا اور پاکستان کے روشن مستقبل کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کرنا تھا۔

وفاقی وزیر شیری رحمٰن نے ماحولیاتی استحکام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے بڑے ہوٹلز پر زور دیا کہ وہ پلاسٹک کی بوتلوں کے استعمال کو ختم کریں۔

انہوں نے موسمیاتی تبدیلی کے لیے ایک فرنٹ لائن ریاست کے طور پر پاکستان کے کردار کو بھی اجاگر کیا اور اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے عوام اور میڈیا کی زیادہ سے زیادہ شمولیت پر زور دیا۔

سابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ حکومت اسکل بیسڈ تعلیم کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرے اور یکساں قومی نصاب کا نفاذ کرے تاکہ زیادہ سے زیادہ قومی دھارے میں شامل ہو کر ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔

انگلش بسکٹ مینو فیکچررز کی مینیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او، ڈاکٹر ذیلف منیر نے تخلیقی سوچ کی ضرورت کو اجاگر کیا اور کہا کہ اس سے ملک مالی بحران سے باہر نکل سکتا ہے اور نئی منزلوں کی طرف گامزن ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بطور پاکستانی کاروباری لیڈر، ملک کی تاجر برادری کبھی پیچھے نہیں ہٹے گی، اور انہیں یقین ہے کہ اتحاد کے ذریعے ملک ہر چیلنج کا مقابلہ کر سکتا ہے۔

ذیلف منیر کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کو چاہیئے کہ وہ ری تھنک پر توجہ مرکوز کریں کیونکہ اس سے جدت کو پروان ملے گی جو ںئی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرے گی، نئی ملازمتیں پیدا کرے گی اور معیشت کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں