بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

معروف امریکی اداکار انتقال کرگئے

اشتہار

حیرت انگیز

لاس اینجلس : معروف امریکی اداکار جیمز مائیکل طویل علالت کے بعد کیلیفورنیا میں انتقال کرگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی کامیڈی ڈرامہ سیریز ‘فرینڈز’ میں مرکزی کردار نبھانے والے فنکار جیمز مائیکل 59 برس کی عمر میں جہان فانی سے کوچ کرگئے ہیں۔

امریکی اداکار گزشتہ تین برس سے ایڈوانسڈ پروسٹیٹ کینسر میں مبتلا تھے جو بڑھ کر ان کی ہڈیوں تک پھیل گیا تھا۔

فرینڈز سیریز کی کم و بیش 150 اقساط میں جیمز مائیکل نے اداکاری کے جوہر دکھائے جو امریکی ٹی وی چینل میں 1994 سے لے کر 2004 تک نشر کیا گیا۔ اداکارہ جنیفر آنسٹن کا کہنا ہے کہ جیمز مائیکل کو ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔

جیمز مائیکل نے سوگوران میں اہلیہ جینفر کارنو چھوڑی ہیں، جب کہ تصدیق جیمز مائیکل کے منیجر نے کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں