جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ایشیائی اسٹاک مارکیٹس کی تازہ صورت حال جانیے

اشتہار

حیرت انگیز

ٹوکیو/بیجنگ: ایک طرف کورونا وبا کے وار جاری ہیں تو دوسری جانب دنیا بھر میں کاروبار دوبارہ اپنی پرانی سمت میں گازمن ہورہا ہے، ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جاپان کے نکئی انڈیکس میں 648پوائنٹس کا اضافہ ہوا جبکہ چین کے زیر انتظام شہر ہانگ کانگ میں ہینگ سینگ انڈیکس 173پوائنٹس بڑھ گیا، اسی طرح دیگر ایشیائی ممالک کے اسٹاک مارکیٹس میں بھی ملا جلا رجحان دیکھا جارہا ہے۔ شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں21پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1833ڈالر66سینٹس پر پہنچ گئی۔

- Advertisement -

علاوہ ازیں عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل کے سودے52ڈالرفی بیرل سے تجاوز کرگئے۔ عالمی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ55ڈالر 56سینٹس فی بیرل پر ٹریڈ کررہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں