تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

لبنان میں حکومت مخالف پرتشدد مظاہرے، ہلاکتوں کا خدشہ

بیروت: لبنان میں مظاہرین مسلسل ساتویں دن احتجاج کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں، پرتشدد مظاہرے کے باعث ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق لبنان میں مظاہرین ملک کے سیاسی طبقے کی کارکردگی اور معاشی ابتری کے خلاف سراپا احتجاج ہیں، حکام پر دباﺅ بڑھانے کے لیے مختلف علاقوں میں سڑکوں کو بلاک کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بیروت اور باقی علاقوں میں گذشتہ روز بھی معمول کے مطابق مظاہرے ہوتے رہے، جنوبی لبنان کے نبطیہ میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم ہوا۔

پولیس نے مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ النبطیہ کو حزب اللہ کا گڑھ قرار دیا جاتا ہے۔ گذشتہ روز یہاں پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں 7 مظاہرین زخمی ہوئے۔

النبطیہ میں فوج مداخلت نہ کرتی تو مظاہرے مزید پر تشدد انداز اختیار کر سکتے تھے تاہم فوج نے مظاہرین کو پرامن طور پرمنتشر کردیا، فوج نے مظاہرین اور شرپسند عناصر کو ایک دوسرے سے الگ کیا جس کے بعد شہری منتشر ہوگئے۔

لبنان کےعوام نے حکمرانوں کو بدعنوان اور نااہل قرار دے دیا

دوسری طرف النبطیہ بلدیہ نے ایک بیان میں وضاحت کی کہ مظاہرین کے ساتھ جو کچھ ہوا اس کے ذمہ دار وہ خود ہیں، بیان میں مظاہرین پر الزام عاید کیا یا کہ انہوں نے سرکاری املاک پر چڑھائی کی کوشش کی، پارکنگ اسٹینڈ بند کردیے اور سڑکیں بلاک کیں، اس کے باوجود انہیں احتجاج کی اجازت دی گئی۔

غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس نے نقل وحرکت کو بحال کرنے کے لیے آپریشن شروع کیا مگر مظاہرین نے ان پر حملے کی کوشش کی جس کے جواب میں پولیس کو کارروائی کرنا پڑی۔

Comments

- Advertisement -