اشتہار

مختصرلباس زیب تن کرکے کنسرٹ کرنے پر لبنانی گلوکارہ کو نوٹس جاری

اشتہار

حیرت انگیز

قاہرہ : لبنان کی معروف پاپ گلوکارہ اور اداکارہ ہیفاء کو مختصر لباس پہن کر میوزک کنسرٹ کرنے پر موسیقاروں کی سینڈیکٹ کے روبرو پیش ہو کر اپنا موقف پیش کرنے کا نوٹس ملا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لبنان سے تعلق رکھنے والی خوبصورت گلوکارہ اور اداکارہ ہیفاء وہبی کو یہ نوٹس قاہرہ کی ایک یونیورسٹی میں منعقد ہونے والے میوزک کنسرٹ میں مختصر کپڑے زیب تن کر کے شرکت کرنے پر بھیجا گیا جس پر صحافیوں سمیت کئی لوگوں نے شکایات درج کرائی تھیں۔

عرب خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہیفاء وہبی قاہرہ میں واقع امریکی یونیورسٹی میں نیکر اور ٹی شرٹ پہنے اپنے فن کا مظاہرہ کر رہی تھیں جس پر لبنان کے عوام نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے موسیاقاروں کی یونین میں شکایات جمع کرائیں جس پر گلوکارہ کو نوٹس بھیجوایا گیا ہے۔

- Advertisement -

معروف گلوکارہ اور اداکارہ نے نوٹس پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تحریرکیے گئے اپنے پیغام میں کہا کہ

’’مجھے یہ سن کر حیرت ہوئی ہے کہ ایک خاتون صحافی نے موسیقاروں کی یونین کے ہاں میرے خلاف ایک شکایت درج کرائی جس میں موصوفہ کو قاہرہ میں امریکی یونیورسٹی کے کنسرٹ میں مختصر لباس پر اعتراض تھا جب کہ حقیقت یہ ہے کہ مصر میں میری کامیابیوں کے بعد ایسا جان بوجھ کر کیا جارہا ہے؟ کیا میرا اس طرح نظر آنا کسی کے لیے واقعی ایک اچھنبے کی بات ہے؟ خیر ۔۔۔ اب مجھے تحقیقات کے لیے طلب کیا گیا ہے اور ممکن ہے میرے نمائندوں سے بھی پوچھ گچھ کی جائے‘‘۔

خیال رہے کہ مصر میں مقیم لبنانی اداکارہ اور گلوکارہ کو ایک ماہ قبل مصری پروڈیوسر محمد آل سبکی کے ساتھ  بھی تنازعے کا سامنا رہا ہے جس کے بعد وہ کافی عرصے تک خبروں میں گردش کرتی رہیں اور ابھی یہ تنازعہ بیٹھا نہیں تھا کہ اب وہ کنسرٹ میں مختصر لباس پہننے کی بناء پر ایک اور تند و تیز بحث کا موضوع بن گئی ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں