منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

کراچی میں لیجنڈ کرکٹر حنیف محمد کی نمازہ جنازہ ادا کردی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : لیجنڈ کرکٹر حنیف محمد کی نمازہ جنازہ ادا کردی گئی، حنیف محمد روز گزشتہ نجی اسپتال میں انتقال کر گئے تھے، وہ طویل عرصے سے کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تھے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں نماز جمعہ کے بعد پرانی سبزی منڈی کے قریب واقع نعمانی مسجد میں مفتی تقی عثمانی نے لیجنڈ کرکٹر کی نماز جنازہ پڑھائی، اس موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

آئی سی سی کے سابق صدر ظہیر عباس، جاوید میانداد، معین خان، اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان سمیت دیگر معروف شخصیات کے ساتھ عوام کی بڑی تعداد نے نماز جنازہ ادا کی، نماز جنازہ کے بعد شرکاء نے حنیف محمد کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے نام سے اکیڈمی بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

- Advertisement -

حنیف محمد کئی عرصے سے کینسر کے موذی مرض سے جنگ لڑنے کے بعد جمعرات کی شام کراچی کے نجی اسپتال میں زندگی کی بازی ہار گئے تھے، حنیف محمد نے بیوی، دو بیٹے اور ایک بیٹی کو سوگوار چھوڑا ہے۔

ماسٹر حنیف محمد کو12 روز قبل کراچی کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں انھیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں طبی امدا دی گئی تھی جس کے بعد ان کی حالت قدرے بہتر ہوگئی تھی۔

جمعرات کی دوپہر حنیف محمد کی دل کی دھڑکن 6 منٹ کیلئے بند ہوگئی تھیں لیکن معجزانہ طور پر چھ منٹ کے بعد اُن کی دل کی دھڑکنیں بحال ہو گئیں تھیں ، جس کے بعد ان کی حالت مسلسل بگڑتی رہی اور شام 5 بج کر آٹھ منٹ پر وہ زندگی کی وکٹ پر لمبی اننگز کھیلنے کے بعد اپنے چاہنے والوں کو افسردہ کرگئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں