تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

جنگلی چیتا پانچ سالہ بچے کو کھا گیا

نئی دہلی: بھارتی ریاست اترپردیش کے گاؤں میں جنگلی چیتا گھر کے باہر کھیلنے والے پانچ سالہ بچے کو کھا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست اترپردیش کے پرمپوری گاؤں کا رہائشی پانچ سالہ چیتن اپنے چار سالہ دوست کے ساتھ گنے کے کھیتوں میں کھیل رہا تھا کہ اسی دوران خونخوار چیتے نے دونوں پر حملہ کردیا۔

جنگلی چیتے نے پانچ سالہ چیتن کو بری طرح سے دبوچا اور اُسے وہاں سے لے کر فرار ہوگیا، اہل خانہ نے جب زخمی بچے کی آواز سنی تو چیتن کی تلاش شروع کی۔پولیس کی مدد سے اہل خانہ کو پانچ سالہ بچے کی باقیات جنگل سے برآمد ہوئیں جن میں آدھے ہاتھ، پیر اور گردن تھی جبکہ بقیہ دھڑ کو وہ کھا چکا تھا۔

مزید پڑھیں: بھوکے چیتے نے اسکول ٹیچر کو لقمہ اجل بنا ڈالا

میڈیا رپورٹ کے مطابق چیتے نے پیر کے روز بچے پر حملہ کیا اور اُس کی باقیات دو روز بعد ملیں۔حملے میں زخمی ہونے والے دوسرے بچے کی شناخت روحان کے نام سے ہوئی جو شدید زخمی اور اسپتال میں زیر علاج ہے۔

بھارتی حکام نے مذکورہ علاقے میں پنجرے پہنچا دیے تاکہ شہریوں پر حملہ کرنے والے چیتوں کو پکڑ کر دوسرے مقام پر منتقل کیا جائے۔

محکمہ جنگلات کے آفیسر سیمارن کا کہنا تھا کہ ’حملے کے بعد گاؤں میں روشنی اور پیٹرولنگ کو بڑھا دیا گیا ہے، یہ پہلا واقعہ ہے جس میں چیتے نے بچے کو اپنا نوالا بنایا‘۔

Comments

- Advertisement -