جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

” راجا ریاض کی اپوزیشن لیڈر تعیناتی کا نوٹیفکیشن واپس لینے کیلیے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط "

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی راجا ریاض کی بطور اپوزیشن لیڈر تعیناتی کا نوٹیفکیشن واپس لینے کیلیے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی راجا ریاض کی بطور اپوزیشن لیڈر تعیناتی کا نوٹیفکیشن واپس لینے کیلیے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا گیا ہے اور یہ خط جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے سپیکر قومی اسمبلی کو بھجوایا گیا ہے۔

اظہر صدیق کی جانب سے ارسال کیے گئے خط میں کہا گیا ہےکہ راجا ریاض کی اپوزیشن لیڈر تعنیاتی بدنیتی کی بنیاد پر کی ہے تاکہ مذموم مقاصد حاصل کیے جائیں، قانونی طور پر تمام ممبران قومی اسمبلی کے استعفے اسپیکر نے منظور نہی کیے بلکہ اسپیکر نے مستعفی اراکین اسمبلی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ استعفے منظور نہ ہونے تک پہلے اپوزیشن لیڈر کی حیثیت برقرار ہے، اس لیے راجا ریاض کی اپوزیشن لیڈر تعنیاتی فوری طور پر کلعدم قرار دی جائے ورنہ راجا ریاض کے خلاف اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ایم این اے راجا ریاض کو گزشتہ ماہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر کیا گیا تھا اور اسپیکر قومی اسمبلی نے راجا ریاض کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری کی منظوری دی تھی۔

 یہ بھی پڑھیں: راجہ ریاض قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں