لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کے خلاف درخواست پر تحریری حکم جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کے خلاف درخواست پر 5 صفحات پر مشتمل عبوری تحریری حکم جاری کیا ہے۔
تحریری حکم نامے کے مطابق ووٹوں سے منتخب ہو کر آنے والے نمائندے عوامی فلاح کی طرف توجہ دیتے ہیں،وزیر اعظم کےمشیران خصوصی،معاونین کا عوام کے ساتھ رابطہ نہیں ہوتا۔
عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ مشیروں کے رویے،فیصلوں کا جھکاؤ عوام کی بجائے کمپنیوں کی طرف نظر آتے ہیں،وفاق کو پیٹرولیم مصنوعات قلت کے خلاف کارروائی کا ایک اور موقع دیا جا رہا ہے۔
لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے جاری حکم میں کہا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل نے یقین دہانی کرائی ہے کمیشن بالکل غیر جانبدار ہوگا،وفاقی حکومت کا غیر جانبدار کمیشن بنانے کا بیان قابل پذیرائی ہے۔
عید پر پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی تجویز
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے عید پر پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، پیٹرول کی قیمت 7 روپے فی لیٹر اضافے سے 107 روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔