اشتہار

چوہدری شجاعت حسین کو ق لیگ کا صدر ڈکلیئر کرنے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : لاہورہائی کورٹ نے چوہدری شجاعت کو قاف لیگ کا صدر ڈکلیئر کرنےکا الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں مسلم لیگ(ق) کے صدر سے متعلق فیصلے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

جسٹس عاصم حفیظ نے کیس کی سماعت کی، چوہدری وجاہت حسین کے وکیل عامر سعید راں اور صفدر شاہین پیرزادہ پیش ہوٸے۔

- Advertisement -

عدالت نے چوہدری وجاہت کومسلم لیگ ق کی صدارتی نتائج کو رد کرنے کا الیکشن کمیشن کا چوہدری شجاعت کو قاف لیگ کا صدر ڈکلیئر کرنے فیصلہ مسترد کر دیا۔

عدالت نے درخواست واپس بھجواتے ہوئے الیکشن کمیشن کو دس روز میں جائزہ لے کرازسر نو سفارشات مرتب کرنے کی ہدایت کر دی ۔

عدالت نے قرار دیا کہ کسی بھی ملک کی تباہی متعصب الیکشن کمیشن کی وجہ سے ہوتی ہے ، الیکشن کمیشن کا کام قانون کےمطابق درخواست پر سفارشات دینا پیں۔ الیکشن کمیشن متعصب کیوں دکھائی دے رہا ہے۔

فاضل جج نے الیکشن کمیشن کےوکیل پر اظہار برہمی کرتے ہوٸے ریمارکس دیے کہ آپ الیکشن کمیشن کے وکیل ہیں یہ تاثر نہ دیں کہ کسی سیاسی جماعت کےوکیل ہیں۔

چوہدری وجاہت کے وکلا نے دلاٸل دیے کہ مسلم لیگ ق کےآئین میں ترامیم کا اختیار جنرل کونسل کےپاس ہے، پارٹی کی جنرل کونسل نے آئین میں ترمیم کی، نئے انتخابات ترمیم شدہ آئین کےمطابق ہوئے، جس میں چوہدری وجاہت صدر منتخب ہوئے۔

وکیل نے مزید بتایا کہ الیکشن ایکٹ کےمطابق چوہدری وجاہت نے کاغذات الیکشن کمیشن کےپاس جمع کرائے ، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے کاغذات کسی قانونی جواز کےبغیر مسترد کئے اور چوہدری شجاعت حسین کو صدر ڈکلیئر کر دیا۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں