20.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

پنجاب اسمبلی بحالی کی درخواست دینا شہری کو بھاری پڑگیا، بھاری جرمانہ عائد

اشتہار

حیرت انگیز

عدالت نے پنجاب اسمبلی کی بحالی کیلیے شہری کی جانب سے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے درخواست گزار پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں شہری شرافت علی نے پنجاب اسمبلی کی بحالی کے لیے درخواست دائر کی تھی جس کی سماعت آج جسٹس شاہد کریم نے کی۔ عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی جب کہ درخواست گزار پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔

درخواست کی سماعت کرتے ہوئے جسٹس شاہد کریم نے استفسار کیا کہ یہ کس طرح کی درخواست ہے۔ درخواست گزار شہری شرافت علی کے وکیل عالد چٹھہ نے دلائل دیے۔

- Advertisement -

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے غیر قانونی طور پر پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری بھیجی تھی۔ اسمبلی کی تحلیل سے پنجاب کے عوام اپنے مینڈیٹ کی نمائندگی سے محروم ہیں۔ پرویز الہٰی کو عوامی نمائندگی کے خاتمے کا کوئی اختیار نہیں تھا۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کو تحلیل کرنے کا اقدام غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔ درخوست میں عدالت عالیہ سے استدعا کی گئی تھی کہ وہ پنجاب اسمبلی کی فوری بحالی کے احکامات صادر کرے۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں