اشتہار

لاہورہائی کورٹ نے پنامہ پیپرز کو’عدالتی ریکارڈ‘ کا حصہ بنانے کی اجازت دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: ہائی کورٹ نے پنامہ لیکس سے متعلق درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے دستاویزات کوعدالتی ریکارڈ کا حصہ بنانےکی اجازت دےدی۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس شاہد وحید کی عدالت میں درخواست گزارنے موٗقف اختیارکیاکہ پنامہ انکشافات کےبعد وزیراعظم اوران کے خاندان پر منی لانڈرنگ کا الزام ثابت ہوچکا ہے، عدالت وزیراعظم اوررحمان ملک کو بطوررکن پارلیمنٹ نااہل قراردے۔

درخواست گزارنے استدعاکی کہ عدالت مریم صفدر، حسن نواز اور حسین نواز کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرنے کابھی حکم دے۔

- Advertisement -

عدالت نے وزیر اعظم کے خلاف کارروائی کے لیے چاروں درخواستوں کی سماعت چودہ اپریل تک ملتوی کردی۔

اس سے قبل سات اپریل کو عدالت نے پنامہ لیکس کی سماعت کرتے ہوئے اس معاملے سے متعلق تمام درخواستوں کو یکجا کرکے 11 اپریل کو سماعت کا حکم دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں