تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

لاہور، ٹریفک چالان کم سے کم دو ہزار روپے مختص

لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر محکمہ ٹریفک پولیس نے چالان کی کم سے کم رقم دو ہزار روپے مختص کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس آفیسر نے بتایا کہ عدالت کی جانب سے ون وے کی خلاف ورزی کی روک تھام کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد کے لیے محکمہ ٹریفک پولیس کے افسران نے چالان کی کم سے کم رقم کو بڑھانے کا فیصلہ کیا۔

سی ٹی او کے مطابق اب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پربھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا، ون وےٹریفک کی خلاف ورزی پر اب کم سے کم 2000 روپے جرمانہ ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ لاہور ہائی کورٹ نے ون وے کی خلاف ورزی پر 2  ہزار روپے کا چالان کرنے کا حکم دے دیا، جس پر اب ہر صورت عمل کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں پہلی بار ڈرون کیمرے کے ذریعے ٹریفک چالان

یہ بھی پڑھیں: ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنے پر سینیٹر فیصل جاوید کا چالان

قبل ازیں لاہور ہائی کورٹ میں اسموگ کی روک تھام کے لیے اقدامات سے متعلق سماعت ہوئی، جس میں جج نے سٹی ٹریفک پولیس آفیسر کو بھی طلب کیا۔

سی ٹی او نے عدالت کو بتایا کہ لاہور میں ٹریفک جام کا مسئلہ بڑھتا جارہا ہے کیونکہ ہیلپ لائن ون فائیو پر بیشتر کالز ٹریفک جام کے حوالے سے موصول ہوتی ہیں۔

انہوں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ایک سال کے دوران لاہور میں 7 بڑے جلسے اور دو ہزار سے زائد مظاہرے ہوئے، جس کی وجہ سے ٹریفک جام ہوا۔ سی ٹی او نے عدالت کو بتایا کہ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور ٹیپا کے ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے تجاوزات کے خلاف کام میں مشغول ہیں۔

عدالت نے سی ٹی او کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا کہ کہیں آپ کا تبادلہ نہ کردیا جائے۔ لاہور ہائی کورٹ نے حکام کو ٹریفک آفیسر کا تبادلہ نہ کرنے اور روڈ مینجمنٹ پلان مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Comments

- Advertisement -
عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں