جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

لاہور ایئر پورٹ : پاکستان کے پہلے جنرل ایویشن ایرو ڈروم کی تعمیر

اشتہار

حیرت انگیز

مریدکے/ لاہور: نئے گرین فیلڈ والٹن جنرل ایویشن ایروڈروم کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا جو643 ایکڑ پر محیط ہے۔

تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے نئے گرین فیلڈ والٹن جنرل ایویشن ایروڈروم کا سنگ بنیاد رکھا۔

تقریب میں فیڈرل سیکرٹری ایویشن ڈویژن شوکت علی، ڈائریکٹر جنرل سی اے اے خاقان مرتضٰی اور ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سی اے اے وکرم سنگھ سوڈا موجود تھے۔

- Advertisement -

ایروڈروم علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے صرف 35 منٹ کے فاصلے پر واقع ہے۔ لاہور میں واقع تاریخی والٹن جنرل ایویشن ایروڈروم گنجان آباد علاقہ میں واقع ہے۔

No description available.

علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ سرکٹ پر بڑھتی ائیر ٹریفک کے پیش نظر وفاقی حکومت نے مریدکے میں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ملک کا پہلا جنرل ایویشن ایروڈروم تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا۔ یہ ایروڈروم ملک میں پائلٹس اور ایویشن پروفیشنلز کے لئے جدید نرسری ثابت ہوگا۔

مریدکے میں واقع اس نئے ایروڈروم کا رن وے 6000 فٹ لمبا ہوگا جو بنیادی ائیر ویز لائٹنگ اور نیویگیشنل سہولیات سے آراستہ ہوگا۔

اس کے علاوہ لنک ٹیکسی ویز، ایپرن، ائیر کرافٹ ہینگرز، اے ٹی سی، فائر اسٹیشن اور فیولنگ کی سہولیات بھی میسر ہوں گی۔

منصوبہ میں ایک چھوٹی ٹرمینل بلڈنگ، ایڈمنسٹریشن بلڈنگ جس میں کلاس روم ہوں گے اور سول ایویشن ٹریننگ انسٹیٹیوٹس کے لئے علیحدہ سے جگہ بھی مخصوص کی گئی ہے۔

223ایکڑ پر محیط اسپیشل اکنامک زون بھی منصوبہ کا حصہ ہے جو علاقہ میں معاشی سرگرمیوں کے لئے مفید ہوگا۔

مذکورہ منصوبے کو 12 ماہ میں مکمل ہونا ہے جبکہ ایئر سائیڈ کو 6 ماہ میں مکمل کیا جائے گا تاکہ فلائنگ کلبز یہاں منتقل ہوسکیں۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں