جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کور کمانڈر کوئٹہ تعینات

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کی شہادت کے بعد لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کو کور کمانڈر کوئٹہ تعینات کر دیا گیا ہے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور لسبیلہ کے قریب ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید سرفراز علی کی جگہ فرائض سرانجام دیں گے۔

لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور آئی جی کمیونی کیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی جی ایچ کیو تھے۔ وہ تین سال تک ڈی جی آئی ایس پی آر کے فرائض انجام دیتے رہے۔

- Advertisement -

آصف غفور جنوری 2020 میں جی او سی اوکاڑہ تعینات ہوئے تھے اور نومبر 2020 میں تھری اسٹار عہدے پر ترقی پائی۔

وہ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ اور این ڈی یو کے فارغ التحصیل ہیں۔ ستمبر 1988 میں پی ایم اے سے پاس آؤٹ ہوئے تھے۔

لیفٹیننٹ جنرل نے بطور میجر کارگل کی جنگ میں بھی حصہ لیا تھا اور بطور لیفٹیننٹ کرنل قبائلی علاقوں میں آپریشن میں حصہ لیا۔ وہ ڈائریکٹر ملٹری آپریشنز بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

آصف غفور نے سوات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ڈویژن بھی کمانڈ کی۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں