اشتہار

لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد چیئرمین نیب تعینات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کو چیئرمین نیب تعینات کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کو چیئرمین نیب تعینات کیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان چیئرمین نیب کی تعیناتی پر دو دن سے مشاورت کا عمل جاری تھا۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کے نام پر اتفاق ہوا جس کے بعد ان کی چیئرمین نیب تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آفتاب سلطان منگل کے روز چیئرمین نیب کے عہدے سے مستعفی ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ ڈپٹی چیئرمین نیب ظاہر شاہ کو قومی احتساب ترمیمی ایکٹ 1999 کے سیکشن 6 بی کے تحت چیئرمین نیب تعینات کیا گیا تھا۔ وہ نئے چیئرمین نیب کے تقرر تک اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے رہے۔

نیب کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹی فیکیشن کے مطابق ’ظاہر شاہ کا تقرر 22 فروری 2023 سے کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں