اشتہار

جان بچانے والی ادویات کے حوالے سے اہم پیشرفت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نگراں وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کی ہدایت پر جان بچانے والی ادویات کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق وزیر صحت کی ہدایات پر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے رجسٹریشن کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر رجسٹر کرنے کی منظوری دی ہے۔ رجسٹریشن سے مارکیٹ میں ذیابیطس اور کینسر کی ادویات کی فراہمی میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ ڈریپ نے اینستھیزیا انجیکشن اور کینسر سے بچاؤ ادویات کی رجسٹریشن کی منظوری دی ہے، اس کے علاوہ اتھارٹی نے انسداد کینسر ادویات کی درآمد اور مقامی مینوفیکچرنگ کی بھی منظوری دی۔

- Advertisement -

ان کا مزید کہنا تھا کہ جان بچانے والی ادویات کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا، حکومت جان بچانے والی ادویات کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں