تازہ ترین

امریکی ریستوران میں سماجی دوری برقرار رکھنے کیلئے انوکھی میز متعارف

واشنگٹن : امریکی ریستوران نے کرونا وائرس سے بچاؤ کےلیے احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے پہیوں والی انوکھی میزیں متعارف کرا دیں۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی عالمگیر وبا نے دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا اور ابھی تک اس مہلک ترین وائرس کی ویکسین بھی تیار نہیں ہوسکی ہے تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اس وائرس سے بچنے کا بہترین طریقہ سماجی دوری بنائے رکھنا ہے۔

کرونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں لاک ڈاؤن کی صورتحال پیدا ہوئی کاروبار کو بھی تالے لگ گئے تاہم دو ماہ کے لاک ڈاؤن کے بعد امریکی ریاست میری لینڈ کے ایک ریستوران نے دوبارہ کام شروع کیا تو سماجی فاصلہ بنائے رکھنے والی منفرد میز تیار کرلی۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ پہیوں والی اس منفرد و انوکھی میز کا ڈیزائن ہی ایسا ہے کہ لوگ خود باخود سماجی دوری برقرار رکھنے پر مجبور ہوجائے گئے۔

ریسٹوران نے فیس بک پرشیئر ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ہوٹل کے ملازمین اس ٹیبل کو ٹسٹ کر رہے ہیں، ریستوران مالک کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے جیسے ہی ریستوران کھولنے کی اجازت دے گی انہیں میزوں کو استعمال کیا جائے گا۔

ریستوران انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ میزیں اس طرح ڈیزائن کی گئی ہیں کہ انہیں صرف ایک ہی آدمی استعمال کرسکتا ہے، ان میزوں کے کناروں پر بڑا بمپر نصب کیا گیا ہے جو لوگوں کو ایک دوسرے دور رکھتا ہے۔

Comments

- Advertisement -