تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

کورونا نے شیرنی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

نئی دہلی: بھارتی زوو میں موجود شیرنی کوروناوائرس کے باعث ہلاک ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر چنائے میں قائم زوو میں شیرنی کورونا کے باعث زندگی کی بازی ہار گئی جبکہ دیگر 9 شیروں کے کورنا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 9 سالہ شیرنی میں کورونا علامات بھی دیکھی گئیں جس کے بعد موت واقع ہوئی۔ آرگنار نامی زوو میں دیگر 9 شیروں کی کورونا رپورٹس مثبت آئیں۔

The affected animals have been quarantined and given antibiotics. They are under observation by the zoo's veterinary team and an expert team from Tamil Nadu Veterinary and Animal Sciences University. Pictured: Lions at the Arignar Anna Zoological Park

ماہرین کی نگرانی میں کورونا کے شکار جانوروں کو قرنطینہ کردیا گیا ہے۔ پارک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 3 جون کو نیلا نامی شیرنی میں کوروناوئرس کی تصدیق ہوئی تھی اور ایک دن بعد ہی ہلاک ہوگئی۔

کروناوائرس: گوریلے کو اچانک کیا ہوگیا؟

ماہرین کا ماننا ہے کہ وائرس انسانوں سے جانوروں میں جاسکتا ہے لیکن جانوروں سے انسانوں میں منتقل نہیں ہوتا۔ البتہ محققین نے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔

واضح رہے رواں برس اپریل میں نیویارک کے چڑیا گھر میں بھی سات شیر کرونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے۔ جبکہ ہانگ کانگ میں ایک پالتو کتے میں وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جو انسان سے جانور کو یہ وائرس منتقل ہونے کا پہلا کیس تھا۔

Comments

- Advertisement -