تازہ ترین

ننھے میاں کی معصومیت نے مما کو لاجواب کردیا، ویڈیو وائرل

کراچی: بچے بعض اوقات ایسی شرارتیں کرتے ہیں کہ والدین ان کو نہ چاہتے ہوئے بھی مارنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔

بچوں کی شرارتیں تو لاجواب ہوتی ہیں لیکن والدین کو کام کے دوران بچے تنگ کرتے ہیں توبالکل اچھے نہیں لگتے ہیں اور وہ ایسے میں ان کو مارتے ہیں اور بعد میں والدین ہی ان کو چپ کرواتے ہیں اور پیار بھی کرتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ننھے بچے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مما نے بچے کو مارا تو وہ رو رہا ہے اور مما کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ پاپا کو تو نہیں بتاؤ گے، جس پر معصوم بچہ کہتا ہے کہ بتاؤں گا، وہ پھر آپ پر غصہ کریں گے۔

ننھہ بچہ مزید کہتا ہے کہ ’آپ کو اللہ میاں نے ہمیں مارنے کے لیے بنایا ہے۔‘

وائرل ویڈیو میں یہ تو نہیں پتا چل سکا کہ بچے کا تعلق کس شہر سے ہے لیکن بچے کی ویڈیو نے لوگوں کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔

مزید پڑھیں: مدرسے سے چھٹی کرنے پر بہانے بازی، معصوم بچے کی ویڈیو وائرل

یاد رہے کہ چند روز قبل ایک مدرسے کے معصوم بچے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ مدرسے سے چھٹی کرنے پر بہانے تلاش کررہا تھا۔

مدرسے کے قاری نے کہا کہ مرغا بننا آتا ہے جس پر بچے کا کہنا تھا کہ وہ تو آتا ہے قاری صاحب لیکن میری بات تو سنیں آپ میری مما نے چھٹی کرالی تھی کہ ماموں کے گھر میلاد ہے آج چھٹی کرلو کل مدرسے چلے جانا۔

Comments

- Advertisement -