جمعرات, مئی 16, 2024
اشتہار

ننھی بچی کو سانپوں کے ساتھ سوٹ کیس میں بند کردیا گیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

سوٹ کیس میں ننھی بچی کو 10 سانپوں کے ساتھ بند کردیا گیا، سوشل میڈیا صارفین اس عمل کو سخت تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو زیرگردش میں جس میں سات سے آٹھ سال کی آریانا نامی بچی سوٹ کیس میں خطرناک سانپوں کے ساتھ لیٹی ہوئی نظر آرہی ہے۔ اس کے علاوہ ایک ویڈیو میں وہ رینگنے والے ان زہریلے جانوروں کے ساتھ پلنگ پر سوتی ہوئی نظر آرہی ہے۔

پہلی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سوٹ کیس بند ہے۔ اسے جیسے ہی کھولا جاتا ہے تو اندر سے آریانا نمی بچی نکلتی ہے جو 10 سانپوں کے ساتھ اندر بند تھی۔

- Advertisement -

اس دوران بچی مسکراتے ہوئے وکٹری کا نشان بھی بناتی ہے جبکہ اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے، ’سوٹ کیس میں سرپرائز۔‘

دوسری ویڈیو میں بچی کو پلنگ پر سانپوں کے ساتھ لیٹے ہوئے دکھایا گیا ہے جبکہ مختلف رنگ کے سانپ اس بچی کے اوپر رینگتے ہوئے بھی نظر آرہے ہیں۔

انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے ان ویڈیوز پر ملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے کچھ لوگ بچی کے نڈر پن کی تعریف کررہے ہیں جبکہ کچھ لوگ سخت تنقید کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ بچی کو اس طرح خطرے میں ڈالنا بہت ہی بری حرکت ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں