پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

آئرلینڈ کے بولر نے تاریخ رقم کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

آئرلینڈ کےفاسٹ بولر جوش لیٹل نے نیوزی لینڈ کےخلاف ہیٹ ٹرک کر کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں تاریخ رقم کر دی۔

ایڈیلیڈ اوول میں کھیلے گئے میچ میں اپنے آخری اوور کے دوران لگاتار تین گیندوں کے ساتھ لٹل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں ہیٹ ٹرک درج کرنے والے چھٹے کھلاڑی بن گئے۔

جوش لٹل نے19ویں اوور میں ویلیمسن، نیشم اور مچل سینٹر کو آٹ کر کے ہیٹ ٹرک بنائی۔ رواں ایونٹ میں یہ دوسری اور ٹی 20 ورلڈکپ میں چھٹی ہیٹ ٹرک ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچ میں یو اے ای کے بولر کارتک پلانیاپن میاپن نے سری لنکا کے خلاف ایونٹ کی پہلی ہیٹ ٹرک کی تھی۔

اس سے قبل آسٹریلیا کے فاسٹ بولر بریٹ لی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے افتتاحی سیزن یعنی 2007 میں ہیٹ ٹرک کی تھی، اس کے بعد 2021 میں تین بولرز نے ہیٹ ٹرک کی جن میں آئرلینڈ کے کرٹس کیمفر، سری لنکا کے ونندو ہسارنگا اور جنوبی افریقا کے کرکٹر کگیسو رباڑا شامل تھے۔

اماراتی بولر نے ٹی 20 ورلڈکپ کی پہلی ہیٹ ٹرک کرڈالی

لٹل نے متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 11 وکٹوں کے ساتھ ٹورنامنٹ کا اختتام کیا ہےجو کہ آئرلینڈ کرکٹ کے مستقبل کے لیے خوش آئند ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں