تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

” چھپکلیاں ” بھی شوگر کی مریض بننے لگیں، وجہ حیران کن

دنیا میں ہر چوتھا انسان ذیابیطس جیسے موذی مرض کا شکار نظر آتا ہے مگر اب انکشاف ہوا ہے کہ چھپکلیاں بھی شوگر کے مرض کا شکار بن رہی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق باہاماس کے جزائر کے ساحل پر پائی جانے والی بھاری جسامت کی چھپکلیوں کے خون میں شکر کی مقدار بڑھ رہی ہے اور ماہرین نے اس صورتحال کو اس نایاب نسل کی اگوانا چھپکلیوں کے لیے خطرناک قرار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق باہاماس کے جزائر پر بھاری بھرکم اگوانا چھپکلیاں عام پائی جاتی ہیں اور سیاح سخت حفاظتی ماحول میں انہیں دیکھنے کیلیے یہاں آتے ہیں، پہلے سیاح انہیں اپنے ساتھ لانے والی دیگر خوراک مثلاً روٹی، بریڈ یا دیگر چیزیں کھانے کیلیے دیتے تھے تاہم محققین کے مشورے پر سیاحوں نے انہیں انگور کھلانا شروع کردیے۔

سیاحوں کی جانب سے ان چھپکلیوں کو اندھا دھند انگور کھلائے جانے کے باعث کئی چھپکلیوں کے جسم میں گلوکوز کی مقدار بڑھ چکی ہے جو کہ ان کی صحت کیلیے انتہائی نقصان دہ قرار دی جارہی ہے کیونکہ تحفظ فطرت کی بین الاقوامی تنظیم (آئی یو سی این) اس کو پہلے ہی ریڈ لسٹ میں شامل کرچکی ہے یعنی اس کے معدوم ہونے کا خطرہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق بعض چھپکلیوں میں خون میں شکر قابو کرنے کی صلاحیت بھی ماند پڑچکی ہے یا مکمل طور پر ختم ہوچکی ہے، تاہم اب اگلی تحقیق میں ان کے جسمانی اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔

اگوانا چھپکلیوں پر شائع تحقیق کے مطابق انسانوں سے دور چھپکلیوں کے مقابلے میں سیاحوں تک رسائی والی چھپکلیوں کے خون میں گلوکوز کی زائد مقدار دیکھی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ایکو ٹورزم سے یہ بے زبان چھپکلیاں تناؤ اور دباؤ میں بھی آرہی ہیں جو ان کی بقا کے لیے خطرناک ہوسکتا ہے۔ یہاں تک کہ اگر سیاح کوڑا کرکٹ بکھیرتے ہیں تو وہ بھی ان کے پیٹ میں جاکر کئی بیماریوں کا سبب بن رہا ہے۔

Comments

- Advertisement -